فیاض بخاری
بارہمولہ// شمالی قصبہ پٹن کے چکر نامی دیہات میں شبانہ آگ کی ایک ہولناک واردات میں ایک رہائشی مکان، تین دکانیں اور ایک آلٹو کار جل کر راکھ ہو گئی۔جس کے نتیجے میں لاکھوں روپے مالیت کا سامان راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوا ہے۔
اطلاعات کے مطابق 2 اور 3 فروری کی درمیانی شب کو چکر پٹن علاقے میں آتشزدگی کی ایک ہولناک واردات پیش آئی ، جس نے لاکھوں مالیت کا نقصان پہنچایا۔ اس دوران اگر چہ فائر فائر سروسعملہ، مقامی رہائشیوں اور فوج کے اہلکاروں نے آگ پر قابو پانے کے لیے سخت کوششیں کی تاہم تب تک رہائش مکان،تین دوکانیں اور ایک الٹو کار جل کر خاکستر ہوگئیں تھے۔اور ان کی مشترکہ کوششوں کے باوجود، آگ پر قابو پانے سے پہلے ہی کافی نقصان ہوا۔آگ لگنے کی وجہ تاحال واضح نہیں ہے اور حکام نقصان کی حد کا اندازہ لگا رہے ہیں جبکہ پولیس نے اس سلسلے میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔