سید اعجاز
پلوامہ //جنوبی کشمیرکے پلوامہ ضلع کے رہمو علاقے میں قائم ایک دارالعلوم کی 3 منزلہ عمارت آگ کی ایک ہولناک واردات میں جل کر خاکستر ہوئی تاہم آگ ظاہر ہونے کے ساتھ ہی بچوں کو مقامی لوگوں نے باہر نکسل کر محفوظ مقام پر منتقل کیاـ
ذرائع نے بتایا آگ پیر کی صبح اچانک ظاہر ہوئی جس نے آناًفاناً پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لیا۔اس دوران اگر چہ مقامی لوگوں نے آگ پر فوری طور قابو کرنے کی کوشش کی ہے تاہم آگ اس قدر شدید تھی اس عمارت کو بڑے پیمانے پر نقصان ہے۔
اس دوران بعد میں فائر اینڈ ایمر جنسی کا محکمہ بھی جائے وقوعہ پر پہنچااور آگ کو مزید پھیلنے سے روکاـ
ادھردار العلوم عمارت سے آگ کے شعلے اٹھنے سے پوری بستی میں خوف و ہراس کی لہر دوڈ گئی جبکہ یہاں پر خواتین زاروقطار رو رہی تھیں ۔تاہم فوری طور پر آگ لگنے کی وجوہات کا پتہ نہیں چل سکا۔
پلوامہ میں آتشزدگی، دار العلوم عمارت خاکستر ، طلباء محفوظ
