فیاض بخاری
بارہمولہ//شمالی قصبہ بارہمولہ کے بنر جانباز پورہ علاقے میں شبانہ آتشزدگی کی واردات کے دوران ایک 35 سالہ نوجوان جھلس کر جاں بحق ہوا۔ جبکہ اس دوران ان ایک رہائشی مکان بھی خاکستر ہوگیا۔جس کے نتیجے میں لاکھوں روپے مالیت کا سامان بھی راکھ ہواـ
عینی شاہدین کے مطابق 20 اور 21 فروری کی درمیانی شب کو غلام محمد سراج والد غلام احمد سراج کے ایک رہائشی مکان سے اچانک آگ نمودار ہوئی جس نے پورے مکان کو اپنے لپیٹ میں لیا۔اس دوران اگر چہ مقامی لوگوں اور پولیس نے فوری طور پر جائے واردات پر پہنچ کر آگ بجھانے کی کوشش کی تاہم بدقسمتی سے تب تک مذکورہ مکان خاکستر ہوگیا تھا اور اس میں میں غلام محمد کا ایک 35 سالہ جسمانی طور معذور زبیر احمد سراج نامی بیٹا بھی جھلس گیا کیونکہ لوگ انہیں آگ کے دوران باہر نکالنے میں ناکام رہے۔
جس سے فور طور پر جی ایم سی بارہمولہ پہنچایا گیا تاہم ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے۔اس دوران اگر چہ فائر فائر عملہ بھی جائے واردات پر پہنچا تاہم تب تک رہائش مکان خاکستر ہوگیا تھا۔
جس کے نتیجے میں لاکھوں روپے مالیت کا املاک راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوا۔اس سلسلے میں پولیس نے کیس درج کر مزید تحقیقات شروع کردی۔