سری نگر/ شمالی کشمیر کے ضلع کپوارہ کے کنڈی کرناہ علاقے میں آگ کے ایک واقعے میں ایک دار العلوم کی عمارت خاکستر ہوگئی۔
ذرائع نے بتایا کہ کرناہ کے کنڈی علاقے میں اتوار کی علی الصبح دارلعلوم مومنات کی عمارت سے آگ نمودار ہوئی جس کے شعلوں نے عمارت کی بالائی منزل کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی کے ایک عہدیدار آتشزدگی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اطلاع موصول ہوتے ہی فائر ٹنڈرس کو جائے موقع پر بھیج دیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ آگ کو قابو میں کر لیا گیا تاہم عمارت کو شدید نقصان پہنچا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ اس واقعے میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے اور آگ لگنے کی وجہ معلوم کی جا رہی ہے۔