یو این آئی
جموں// جموں کے اکھنور علاقے میں ہفتے کی صبح ایک فرنیچر فیکٹری میں آگ لگنے سے اس فیکٹری کے مالک کی جھلس کر موت واقع ہوگئی جبکہ فیکٹری بھی تباہ ہوگئی۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ اکھنور کے گندر ون گائوں میں ہفتے کی صبح ‘نندنی’ نامی ایک فرنیچر فیکٹری میں آگ لگ گئی۔انہوں نے کہا کہ آگ کی اس بھیانک واردات میں فیکٹری موجود لاکھوں روپیے مالیت کا سامان راکھ کی ڈھیر میں تبدیل ہوگیا اور اس کا مالک بھی جھلس کر لقمہ اجل بن گیا۔
متوفی کی شناخت راجندرا سنگھ کے بطور کی گئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ فائر ٹنڈرس نے موقع پر پہنچ کر آگ کو قابو میں کرکے مزید پھیلنے سے روک دیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ شارٹ سرکٹ آگ لگنے کی وجہ ہوسکتی ہے تاہم اس ضمن میں تحقیقات کی جا رہی ہیں۔