جموں//جموں ضلع کے کانہ چک علاقے میں ایک لنک روڈ کو جمعرات کو مشتبہ حالت میں فایر ایکسٹنگشر سلنڈر ملنے کے بعد گاڑیوں کی آمدورفت کے لیے بند کر دیا گیا۔
نیوز ایجنسی – کشمیر نیوز آبزرور نے ایک اہلکار کے حوالے سے بتایا کہ آگ بجھانے والے سلنڈر کو لنک روڈ کے ساتھ مشکوک حالت میں پڑا دیکھا گیا، جس کے بعد سڑک کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ سلنڈر کی مزید جانچ کے لیے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کر لیا گیا ہے۔
اہلکار نے یہ بھی کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ کسی نے نادانستہ طور پر یہ سلنڈر سڑک پر گرا دیا ہے، تاہم بی ڈی ایس کو بلایا گیا ہے اور جانچ کے بعد ہی معاملات واضح ہوں گے۔
جموں میں فایر ایکسٹنگشر مشکوک حالت میں برآمد|بی ڈی ایس طلب