عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر// سرینگر کی مشہور ڈل جھیل میں زبردست آگ بھڑک اٹھنے سے کئی ہاو¿س بوٹس جل کر خاکستر ہو گئے ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ گھاٹ نمبر 9 کے قریب ایک ہاوس بوٹ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی اور آگ پر قابو پانے سے پہلے ہی اس کے آس پاس کے کئی بوٹس اس کی لپیٹ میں آ گئیں۔
انہوں نے بتایا کہ آگ لگنے سے کروڑوں روپے کی املاک جل کر خاکستر ہوگئیں۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق، آتشزدگی سے کم از کم نصف درجن ہاوس بوٹس کو نقصان پہنچا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آگ لگنے کی وجہ کا پتہ لگایا جا رہا ہے۔
اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔