وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل میں پولیس ٹریننگ سینٹر ہاری پورہ کے قریب آگ کی ہولناک واردات میں ایک ڈھابہ خاکستر ہوگیا ۔ اس موقع پر محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی کو اطلاع دی گئی جنہوں نے آگ بجھانے کی کوشش کی تاہم گاڑی میں پانی کم ہونے کی وجہ سے ڈھابہ مکمل طور پر راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگیا۔ آگ لگنے کی وجوہات کا پتہ لگایا جا رہا ہے۔
ویڈیو:ارشاد احمد