سری نگر//سری نگر کے بمنہ علاقہ میں جمعرات کو آتشزدگی کے واقعے میں کم از کم 5رہائشی مکانات کو نقصان پہنچا، جب کہ ایک نابالغ لڑکا جھلس کر زخمی ہوا۔
خبر رساں ایجنسی کشمیر نیوز آبزرور (کے این او) نے سرکاری ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ بمنہ کے علاقے منصور کالونی میں آتشزدگی کے واقعے میں 3رہائشی مکانات مکمل طور پر تباہ ہو گئے جبکہ دو کو جزوی نقصان پہنچا۔
ان کا کہنا تھا کہ واقعے میں محمد آصف آہنگر نامی ایک نابالغ لڑکا بھی زخمی ہوا، جسے بعد ازاں علاج کے لیے سکمز صورہ لے جایا گیا۔
فوری طور پر آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے تاہم وجوہات کا پتہ لگایا جا رہا ہے۔
دریں اثنا، پولیس نے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے۔
بمنہ میں آتشزدگی سے5رہائشی مکان خاکستر، لڑکا زخمی
