عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر// سری نگر کے وزیر باغ علاقے میں لال دید (ایل ڈی) ہسپتال کی مخالف سمت میں واقع ایک گیسٹ ہاؤس میں منگل کی شام زبردست آگ بھڑک اٹھی۔
ذرائع نے بتایا کہ ایل ڈی ہسپتال سری نگر کے سامنے واقع ایک گیسٹ ہاؤس میں زبردست آگ بھڑک اٹھی۔ آگ کے شعلے ایک ریسٹورنٹ میں پھیلتے ہی علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
انہوں نے بتایا کہ فائر ٹینڈرز جائے وقوع پر موجود ہیں اور بچاؤ کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔