عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر// شہر سرینگر کے راجباغ علاقے میں واقع سرکاری ریشم باف (سِلک) فیکٹری کے قریب جمعرات کی شام ایک لکڑی کے ڈھانچے میں زبردست آگ بھڑک اٹھی۔
ذرائع نے بتایا کہ آگ لکڑی کے ڈھانچے سے شروع ہوئی جو ریشم باف فیکٹری کے قریب واقع تھا۔ فائر اینڈ ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ کی ٹیم موقع پر موجود ہے اور آگ پر قابو پانے کی کوشش کر رہی ہے۔
ایک عہدیدار کے مطابق، آگ نے ایک لکڑی کے ڈھانچے اور قریب موجود چنار کے درخت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے، جبکہ پولیس اور فائر اینڈ ایمرجنسی کی ٹیمیں آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔
دوسری جانب آگ پر قابو پانے کے لیے کوششیں جاری ہیں اور حکام صورتحال پر قابو پانے کے لیے مکمل طور پر متحرک ہیں۔