عظمیٰ ویب ڈیسک
اودھم پور// اودھم پور فاریسٹ رینج کے بالی ترشی بلاک میں بدھ کی صبح اچانک آگ بھڑک اٹھی تاہ
محکمہ جنگلات دیگر محکموں کے ساتھ مل کر بجھانے کی کوششوں میں مصروف ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اودھم پور فاریسٹ رینج کے بالی ترشی بلاک میں کمپارٹمنٹ نمبر 64 میں آگ لگنے کی وجہ کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔
محکمہ جنگلات کے اہلکاروں کی طرف سے جموں و کشمیر پولیس کی مدد سے آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں۔
مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔