عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر// شہر خاص کے پوش راجباغ علاقے میں دو تجارتی عمارتوں میں منگل کو اچانک آگ بھڑک اٹھی اور کوئی زخمی نہیں ہوا۔
فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کے اہلکار نے بتایا کہ فائر ٹینڈرز موقع پر پہنچ گئے ہیں اور آگ پر قابو پالیا گیا۔
اُنہوں نے کہا، “آج شام راجباغ علاقے میں ایک تجارتی عمارت میں آگ بھڑک اٹھی جو تیزی سے ملحقہ تجارتی عمارت میں پھیل گئی”۔ تاہم اطلاع ملتے ہی فائر ٹینڈرز کو جائے وقوع پر پہنچایا گیاجنہوں نے آگ پر قابو پا لیا۔
حکام نے مزید بتایا کہ آگ لگنے کی وجہ کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے تاہم اس بارے میں پتہ لگایا جا رہا ہے۔