عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/سرینگر کے حضرت بل علاقے میں آگ لگنے کے واقعے میں ایک خاتون شدید طور پر جھلس کر زخمی ہو گئی ہے۔
ایک سرکاری عہدیدار نے بتایا کہ حضرت بل کے ایک رہائشی علاقے میں آگ بھڑک اٹھی، جس کے بعد فائر بریگیڈ کی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں۔انہوں نے کہا کہ واقعے میں ایک خاتون جھلس گئی ہے، جسے نزدیکی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آگ لگنے کی وجہ کا ابھی پتہ نہیں چل سکا ہے۔
حضرت بل سرینگر میں آتشزدگی، خاتون زخمی
