سری نگر// وسطی کشمیر کے سری نگر ضلع کے اندرا نگر علاقے میں منگل کی صبح ایک رہائشی مکان میں زبردست آگ بھڑک اٹھی، جس سے رہائشی مکان کو نقصان پہنچا۔
فائر اینڈ ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ سری نگر کے اندرا نگر علاقے میں ایک دو منزلہ رہائشی مکان میں آگ بھڑک اٹھی۔
انہوں نے بتایا کہ واقعے کے فوراً بعد فائر ٹینڈرز کو آگ پر قابو پانے کے لیے موقع پر پہنچایا گیا۔
عہدیدار نے بتایا کہ آگ نے رہائشی مکان کی پہلی منزل کو لپیٹ میں لے لیا تھا ۔ تاہم، ہم اسے مزید نقصان پہنچانے اور دوسری منزل تک پھیلنے سے روکنے میں کامیاب رہے،صورتحال اب مکمل طور پر قابو میں ہے“۔
انہوں نے کہا کہ آگ لگنے کی وجوہات کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے اور ابھی تک کسی جانی یا نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔
سرینگر میں آتشزدگی سے رہائشی مکان کو جزوی نقصان
