محمد تسکین وانی
بانہال// ضلع رام بن کی تحصیل راجگڑھ میں آگ کی ایک ہولناک واردات میں دو رہائشی مکانات تمام مال و اسباب سمیت مکمل طور سے خاکستر ہوئے ہیں ۔آگ کی یہ وارادت قریب ساڑھے تین بجے تحصیل راجگڑھ کے سترا ٹھاٹھا علاقے میں پیش آیا اور دیکھتے ہی دیکھتے ایک تین منزلہ اور ایک دو منزلہ رہائشی مکان راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگئے ۔
رہائشی مکانات عبدالرشید گنائی اور جاوید اقبال گنائی ولد منگتا گنائی ساکنہ سترا ٹھاٹھا تحصیل راجگڑھ کے تھے۔ مقامی لوگوں نے فون پر کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ علاقے میں سڑک رابطہ نہیں ہے اور ناہی فائر سروس سٹیشن ہے جس کیوجہ سے پولیس پوسٹ راجگڑھ اور مقامی لوگوں نے از خود آگ پر قابو پانے کی کوشش کی لیکن بچاؤ کی تمام کوششیں رائیگاں ہوئیں اور دونوں مکانات مکمل طور سے خاکستر ہوئے ۔ انہوں نے کہا کہ آگ کو مزید پھیلنے سے روکنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
راج گڑھ رام بن میں آتشزدگی،دو رہائشی مکانات مال و اسباب سمیت خاکستر
