عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/سرینگر کے پمپوش کالونی علاقے، پالپورہ نور باغ میں ہفتہ کے روز آگ کی ایک واردات پیش آئی، جس میں کئی رہائشی ڈھانچوں کو نقصان پہنچا، ۔ایک عہدیدار نے بتایا کہ واقعہ پیش آتے ہی فوری طور پر فائر ٹینڈرز کو موقع پر روانہ کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ آگ پر قابو پانے کے لیے فائر اینڈ ایمرجنسی ہیڈکوارٹر سے اضافی فائر ٹرک بھی طلب کر لیے گئے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ کم از کم 3 سے 4 رہائشی ڈھانچے آگ کی اس واردات کی زد میں آئے ہیں، تاہم نقصان کی صحیح حد کا پتہ لگایا جا رہا ہے۔
سرینگر کے نور باغ علاقہ میں میں آگ، کئی رہائشی ڈھانچوں کو نقصان
