سرینگر// وسطی کشمیر کے ضلع سرینگر کے حضرت بل علاقے میں بدھ کی دوپہر شدید آگ بھڑک اٹھی۔
ذرائع نے بتایا کہ یہ آگ حضرت بل، سرینگر میں ایک رہائشی عمارت میں بھڑک اٹھی تھی۔ آگ پر قابو پانے اور مزید نقصان سے بچنے کے لیے فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کو فوری طور پر جائے وقوعہ پر روانہ کیا گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ آگ لگنے کی وجوہات کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔ آگ سے ہونے والے نقصانات کی مکمل تفصیلات کا انتظار ہے۔