یو این آئی
سرینگر// سرینگر کے بمنہ علاقے میں آگ کی ایک بھیانک واردات میں ایک سہہ منزلہ مکان خاکستر ہوگیا۔
بتادیں کہ یہ ضلع سری نگر میں گذشتہ بارہ گھنٹوں کے دوران پیش آنے والا اس نوعیت کا دوسرا واقعہ ہے۔
قبل ازیں سری نگر کے جمالٹہ علاقے میں جمعرات کی شام آگ کی ایک ہولناک واردات میں چھ رہائشی مکانوں کو نقصان پہنچا ہے جبکہ مکان مالک کی دم گھٹنے سے موت واقع ہوئی۔
ذرائع نے بتایا کہ سری نگر کے عثمان آباد بمنہ علاقے میں جمعہ کی صبح محمد ایوب وانی کے سہہ منزلہ مکان سے آگ نمو دار ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ آگ کی اس وار دات میں مکان خاکستر ہوگیا۔
محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ گرچہ آگ سے مکان کو شدید نقصان پہنچا تاہم فائر ٹنڈرس نے اس کو مزید پھیلنے سے روک لیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ آگ لگنے کی وجوہات معلوم کی جا رہی ہیں۔
دریں اثنا پولیس نے اس سلسلے میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہیں۔