عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر// سرینگر کے ڈل گیٹ علاقے میں سینے کے امراض کے ہسپتال میں بدھ کی صبح آگ بھڑک اٹھی۔
ایک اہلکار نے بتایا کہ ڈل گیٹ میں سینے کے امراض کے ہسپتال کے انتظامی بلاک میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔انہوں نے کہا، “واقعہ کی اطلاع ملتے ہی فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کی ایک ٹیم موقع پر پہنچ چکی ہے اور آگ پر قابو پانے کی کوششیں کر رہی ہے”۔
اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔