عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/سرینگر کے پولو ویو علاقے میں واقع پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے ہیڈکوارٹر میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا، جس میں ایک فائر فائٹر زخمی ہو گیا۔
ایک سرکاری عہدیداربتایا کہ آج صبح پی ڈی پی ہیڈکوارٹر میں آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں کچھ شڈز کو نقصان پہنچا۔ انہوں نے مزید کہا کہ آگ بجھاتے وقت ایک فائر فائٹر بھی زخمی ہو گیا۔
زخمی فائر فائٹر کی شناخت بشیر احمد کے طور پر ہوئی ہے، جنہیں علاج کے لیے نزدیکی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے،۔
سرینگر میں پی ڈی پی ہیڈکوارٹر میں آتشزدگی، فائر فائٹر زخمی
