عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/بدھ کی شام سرینگر کے راجباغ علاقے میں ہیٹرک ہوٹل کے نزدیک جموں و کشمیر بینک کی ایک شاخ میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا۔
ایک عہدیدار نے بتایا کہ واقعے کے فوراً بعد فائر ٹینڈرز کو جائے وقوعہ پر روانہ کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ آگ بجھانے کا عمل جاری ہے جبکہ آگ لگنے کی وجوہات کا پتہ لگایا جا رہا ہے۔مزید تفصیلات کا انتظار ہے ۔
راج باغ علاقے میں جموں وکشمیر بینک برانچ میں آتشزدگی