سرینگر// حکام نے سرینگر کے حضرت بل علاقے میں ایک سٹریٹ فوڈ بیچنے والے کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی ہے۔ ایک وائرل ویڈیو میں مبینہ طور پر تیل میں دو مردہ چوہے دیکھے گئے، تیل کھانے کی اشیاء تلنے کے لیے استعمال کیا جا رہا تھا۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ پولیس سٹیشن نگین میں ایف آئی آر بھارتیا نیائے سنہتا (بی این ایس) کی دفعہ 271 کے تحت مقدمہ درج کی گئی ہے۔
یہ واقعہ اس وقت منظر عام پر آیا جب ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، جس نے عوام میں شدید غم و غصہ پیدا کر دیا اور فوڈ ہائیجین و صحت عامہ کے متعلق سنگین خدشات کو جنم دیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ وہ اس معاملے کی مکمل تحقیقات کر رہے ہیں اور مستقبل میں اس طرح کی خلاف ورزیوں کو روکنے کے لیے ضروری اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔
سرینگر: کھانے کے تیل میں مردہ چوہے پائے جانے پر ریڑھی والے کے خلاف مقدمہ درج
