عظمیٰ ویب ڈیسک
جموں/جموں و کشمیر میں عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی مہراج ملک کی پبلک سیفٹی ایکٹ (پی ایس اے) کے تحت حراست کے معاملے کی حتمی سماعت 20 نومبر کو مقرر کی گئی ہے۔مہراج ملک کو ماہ ستمبر میں پی ایس اے کے تحت حراست میں لیا گیا تھاجس کے مہراج ملککھٹوعہ جیل میں ابھی بھی مقید ہیں۔عدالت اب ان کی حراست کی قانونی حیثیت اور بنیادوں کا جائزہ لے گی، جو سیاسی اور انسانی حقوق کے حلقوں میں کافی توجہ کا باعث بنی ہے۔
ملک کی قانونی ٹیم نے پی ایس اے کے حکم کو من مانا اور سیاسی انتقام پر مبنی قرار دیتے ہوئے چیلنج کیا ہے، جبکہ سرکاری نمائندوں نے اسے امن عامہ برقرار رکھنے کے لیے ایک احتیاطی اقدام کے طور پر دفاع کیا ہے۔کئی سیاسی رہنماؤں، سول سوسائٹی کے اراکین اور انسانی حقوق کی تنظیموں نے ملک کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے اور جمہوری اقدار و قانونی عمل کے احترام پر زور دیا ہے۔
مہراج ملک کی پی ایس اے حراست پر حتمی سماعت 20 نومبر کو مقرر