بانڈی پورہ کے پزل پورہ میں آگ ہولناک واردات،پندرہ مویشی ہلاک
عازم جان
بانڈی پورہ/بانڈی پورہ کے پزل پورہ گاؤں کے چوپان محلہ میں بشیر احمد میر نامی کسان کے ایک گودام میں آگ لگ گئی جس کے نتیجہ میں وہاں پر موجود 15مویشی جھلس کر ہلاک ہوگئے۔
عینی شاہد کے مطابق پندرہ مویشیوں ، جس میں بھیڑ یں اور بکریاںشامل ہیں آگ کی زد میں آکر ہلاک ہوگئے جس کے باعث کسان بشیر احمد کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔مقامی رہایشیوں اور فائر بریگیڈ عملہ نے سخت مشقت کے بعد آگ کو قابو میں لایا ہے لیکن مویشیوں کو بچا نہ سکے ۔
مقامی لوگوں نے حکومت وقت سے مطالبہ کیا ہے کہ متاثرہ کسان کو معاوضہ فراہم کیا جائے تاکہ وہ اپنی روزمرہ کی زندگی کو پھر سے معمول پر لاسکے، مقامی لوگوں کے مطابق مذکورہ کسان کا گزر بسر مال مویشیوں پر ہی منحصر ہے ۔
بانڈی پورہ کے پزل پورہ میں آگ ہولناک واردات،پندرہ مویشی ہلاک
