عاصف بٹ
کشتواڑ/ضلع کشتواڑ کے چھاترو علاقے میں دیررات گئے رونما ہوئےواقعے میں وی ڈی جی ممبر کے ہاتھوں خاتون کا مبینہ قتل ہوگیا۔واقعہ کے بعد پولیس نے فوری طور وی ڈی جی ممبر کو گرفتار کرلیاہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق جمعہ کی شام رات گیارہ بجے کے قریب چھاترو کے سنگھپورہ کے آرئی گام علاقہ میں ولیج ڈیفنس ممبر سندیپ کمار ولد رام لال نے گھر میں موجود اپنی بھابھی پر اس وقت گولی چلائی جب وہاں دیگر افراد بھی تقریب میں موجود تھے ۔
بتایا جاتا ہے کہ مذکورہ ممبر نے اپنی بندوق سے خاتون کو گولیوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں اسکی موقعہ پر ہی موت واقع ہوئی۔اگرچہ خاتون کو فوری طور ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن ہسپتال پہنچنے پر ڈاکٹروں نے اسے مردہ قراردیا۔ متوفیہ کی شناخت پشپا دیوی زوجہ راکیش کمار کے طور ہوئی ۔ پولیس نے وی ڈی جی مبر کو حراست میں لےکر مقدمہ رج کرلیاہے اور معاملے کی تحقیقات جاری کر دی ہے۔
کشتواڑ میں وی ڈی جی ممبر کے ہاتھوں خاتون کامبینہ قتل،ممبر گرفتار
