عظمیٰ ویب ڈیسک
واشنگٹن/امریکی تحقیقاتی ایجنسی فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن (ایف بی آئی) نے جموں و کشمیر کے پہلگام میں دہشت گردانہ حملے کے تمام متاثرین کے تئیں تعزیت کا اظہار کیا ہے اور ہندوستانی حکومت کے ساتھ امریکہ کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا ہے۔
ایف بی آئی کے ڈائریکٹر کاش پٹیل کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ایف بی آئی کشمیر میں حالیہ دہشت گردانہ حملے کے تمام متاثرین کے تئیں اپنی تعزیت کا اظہار کرتی ہے اور ہندوستانی حکومت کو اپنی مکمل حمایت جاری رکھے گی۔
انہوں نے کہا’’یہ دہشت گردی کی برائیوں سے دنیا کو لاحق خطرات کی یاد دلاتا ہے۔ متاثرہ افراد کے لیے دعا کریں۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے مرد اور خواتین کا شکریہ جو اس طرح کے لمحات میں اپنے فرائض سرانجام دیتے ہیں‘‘۔
ایف بی آئی نے پہلگام حملے کی مذمت کی
