جموں//جموں و کشمیر کے ریاسی ضلع کے ایک دور افتادہ گاؤں میں مٹی کے تودے گرنے سے ایک شخص اور اس کا بیٹا ہلاک ہو گئے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ محمد شفیع (عمر 65 سال) اور اس کا بیٹا عبدالرشید (عمر30 سال) گھر جا رہے تھے کہ بدھ کی شام ارناس علاقے کے تھیلو-کلاد گاؤں میں بارش کے باعث لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آ گئے۔
اہل خانہ نے بتایا کہ گاؤں والوں نے ملبے کے نیچے سے دونوں متوفیوں کی لاشیں نکالیں، انہوں نے مزید کہا کہ بعد میں قانونی کارروائیوں کی تکمیل کے بعد انہیں دفن کر دیا گیا۔
ریاسی میں پسی کی زد میں آ کر باپ بیٹے کی موت