عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/ترال کے ناگبل سے تعلق رکھنے والےصحافی اور کشمیر عظمیٰ کے نامہ نگار سید اعجاز کے والد حسین احمد شاہ کی اچانک وفات ہوگئی ـ مرحوم نجی اسکول میں بطورِ استاد خدمات انجام دے رہے تھے اور ساتھ ہی امامت بھی کر رہے تھے، مرحوم نہایت ہی شریف النفس اور باصوم و صلوات شخصیت تھے ـ
اس سلسلے میں کشمیرعظمیٰ کے سرینگر دفتر میں ایک تعزیتی اجلاس ایگزیکٹیو ایڈیٹر ریاض احمد ملک کی صدرات میں منعقد ہواـ تعزیتی اجلاس میں مرحوم کے حق میں فاتحہ خوانی کی گئی اور سید اعجاز کیساتھ اظہارں یکجہتی کیا گیاـ