بارہمولہ// ضلع بارہمولہ کے رفیع آباد علاقے میں آج شام ایک مزدور بجلی کا کرنٹ لگنے سے جان کی بازی ہار گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ متوفی کی شناخت 50 سالہ نذیر احمد خان ولد ساکن اوڑی کے طور پر ہوئی ہے۔ وہ چجامہ، رفیع آباد میں مرمت کا کام کر رہے تھے کہ اچانک انہیں بجلی کا شدید جھٹکا لگا۔
نذیر احمد کو فوراً سب ضلع ہسپتال سوپور منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اُسے مردہ قرار دے دیا۔
مرحوم نذیر احمد خان اپنے گھر کے واحد کفیل تھے اور اپنے پسماندگان میں 5 بچوں کو سوگوار چھوڑ گئے ہیں۔
دریں اثنا، پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔