عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر // میر واعظ کشمیر ڈاکٹر مولوی محمد عمر فاروق کے والد نسبتی ڈاکٹر غلام سبطین مسعودی طویل علالت کے بعد کل دیر رات انتقال کر گئے۔ مرحوم کی نماز جنازہ بعد نماز ظہر جامع مسجد سری نگر یمیں ادا کی جائے گی۔ میرواعظ منزل نے ایک بیان میں کہا کہ بعد ازاں انہیں کھریو، پانپور میں ان کے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کیا جائے گا۔ تعزیتی تقریب ان کی رہائش گاہ مکان نمبر 207، سیکٹر بی، ویسٹ اینڈ کالونی نزد ٹینگ پورہ برج حیدر پورہ، سری نگر میں رہے گی گی۔
میر واعظ عمر کے والد نسبتی فوت نماز جنازہ جامع مسجد سری نگر میں بعد نماز ظہر ادا ہوگی
