بارہمولہ: بیٹی کی عصمت دری کرنے کے الزام میں باپ گرفتار: پولیس

فیاض بخاری

بارہمولہ// بارہمولہ پولیس نے عصمت دری کے ملزم کو چند گھنٹوں کے اندر کلنترہ پایین کریری میں گرفتار کیا ہے۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ پولیس تھانہ کریری کو ایک 19 سالہ لڑکی (نام ظاہر نہیں کیا گیا) کی طرف سے تحریری شکایت موصول ہوئی کہ اس کے والد محمد رفیق موچی ولد عبدالجبار ساکنہ کلنترہ پائین نے اس کی عصمت دری کی ہے، اور گھر سے فرار ہو گیا ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ تحریری شکایت موصول ہونے پر پولیس نے کریری پولیس تھانہ میں قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کیں۔
اُنہوں نے بتایا کہ پولیس تھانہ کریری نے اس سلسلے میں ٹیم تشکیل دی اور نے تمام تکنیکی اور انسانی ذرائع کو بروئے کار لاتے ہوئے ملزم کا سراغ لگا کر اسے فوری کیس میں گرفتار کر لیا۔
اُنہوں نے بتایا کہ لڑکی کا طبی معائنہ کرایا گیا ہے اور معاملے کی مزید تفتیش جاری ہے۔