عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر// نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ اور نائب صدر عمر عبداللہ نے اپنے دو بیٹوں کے ساتھ سرینگر کے رام منشی پولنگ بوتھ پر اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمر عبداللہ نے کہا کہ ہر سیاسی جماعت کا امیدوار جیتنے کے لیے انتخابات لڑتا ہے اور نیشنل کانفرنس کو بھی یہی امید ہے کہ زیادہ سے زیادہ ووٹ ان کے حق میں آئیں گے۔
عمر عبداللہ نے غیر ملکی وفد کے دورے کو بے سود قرار دیتے ہوئے کہا کہ مرکز کبھی بھی کشمیر پر ان کے بیانات کو قبول نہیں کرتا کیونکہ جموں و کشمیر کو ہندوستان کا اندرونی معاملہ سمجھا جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ “جموں و کشمیر کے عوام مرکز کی پالیسیوں سے خوش ہوکر نہیں بلکہ حکومتی ظلم و ستم کے خلاف ووٹ ڈال رہے ہیں”۔