عظمیٰ ویب ڈیسک
جموں// جموں و کشمیر کرائم برانچ نے منگل کے روز جموں میں ایک شخص کو گرفتار کیا ہے جو خود کو راج بھون میں انڈر سکریٹری کے طور پر ظاہر کر رہا تھا اور لوگوں کو دھوکہ دے رہا تھا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ متعلقہ شخص کو کرائم برانچ کی سی آئی سی ای جموں یونٹ نے ایف آئی آر 03/2024 کے معاملے کی تحقیقات دوران گرفتار کیا ہے۔
اُنہوں نے بتایا کہ متعلقہ شخص کی شناخت فردوس احمد وگے ولد غلام نبی واگے ساکن واسکورہ، گاندربل کے طور پر کی گئی ہے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ کمیشن میں استعمال ہونے والے جعلی شناختی کارڈز، مہریں اور دیگر دستاویزات سمیت کچھ مجرمانہ مواد اس کے قبضے سے برآمد کیا گیا ہے۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ معاملے کے سلسلے میں مزید تحقیقات جاری ہیں۔