سرینگر//جموں وکشمیر میں جاری خشک موسم کے درمیان محکمہ موسمیات نے اتوار کو بتایا کہ اگلے چوبیس گھنٹوں کے کہیں کہیں ہلکی سے درمیانے درجہ کی بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات مطابق،آج سے 2مارچ تک موسم مجموعی طور پر خراب رہ سکتا ہے جس کے بعد 3سے 7مارچ تک خشک رہنے کا امکان ہے۔
تازہ پیشگوئی کے مطابق آج سے 28فروری کی شام تک موسم خراب رہنے کا ا مکان ہے۔ اس دوران ہلکی بارشیں اور برفباری ہو سکتی ہے جبکہ موسم ابر آلود رہنے کے بھی امکانات ہیں۔
محکمہ نے کہا کہ مغربی ہوائیں جموں کشمیر پر ایک بار پھر اثر انداز ہونے جارہی ہیں، جس کے نتیجے میں اگلے 48گھنٹوں تک موسم دگر گوں رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق 2مارچ تک موسم مجموعی طور پر خراب رہ سکتا ہے جس کے بعد 3سے 7مارچ تک خشک رہے گا۔
اسی دوران سری نگر میں آج کم سے کم درجہ حرارت 7.3، پہلگام میں 3.2 اور گلمرگ میں منفی 1.6 ڈگری سیلسیس رہا۔
لداخ کے علاقے میں، دراس شہر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 10.1، کرگل میں منفی 8.2 اور لیہہ میں منفی 6.6 درجہ حرارت کم سے کم تھا۔
انہوں نے بتایا کہ اسی دوران جموں میں 12.5، کٹرہ میں 13.1، بٹوت میں 9، بانہال میں 7.4 اور بھدرواہ میں 5.5 ڈگری سنٹی گریڈ درج کیا گیا۔
جموں و کشمیر میں اگلے 24 گھنٹوں کے بارشوں کا امکان
