سری نگر// ضلع انتظامیہ گاندربل نے بھی ضلع کے تمام عوامی مقامات پر لوگوں کے فیس ماسک لگانے کو لازمی قرار دیا ہے۔
قبل ازیں ضلع انتظامیہ بانڈی پورہ نے اسی نوعیت کا ایک حکمنامہ جاری کیا تھا اور یہ حکمنامے جموں و کشمیر میں کورونا کیسز میں بتدریج درج ہورہے اضافے کے پیش نظر احتیاطی تدابیر کے بطور جاری کئے جا رہے ہیں۔
گاندربل ضلع ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کے سی ای او فاروق احمد بابا کی طرف سے جاری ایک حکمنامے میں کہا گیا کہ ضلع گاندربل کے تمام عوامی مقامات پر لوگوں کا اگلے احکامات صادر ہونے تک تک فیس ماسک لگانا لازمی ہے۔