سری نگر// سلیکشن لسٹ کی اجراییگی میں تاخیر کے خلاف فنانس اکاؤنٹس اسسٹنٹ کے امیدواروں کے مسلسل احتجاج کے درمیان، جموں و کشمیر حکومت نے پیر کو کہا کہ بھرتی عمل کی تحقیقات ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی کر رہی ہے اور اگر کوئی بے ضابطگی سامنے نہیں آئی تو اس عمل کو آگے بڑھایا جائے گا۔
حکومت نے بتایا،”فنانس اکاؤنٹس اسسٹنٹ کی سلیکشن لسٹ کی بھی اے سی ایس ہوم کی سربراہی میں ایک کمیٹی تحقیقات کر رہی ہے، کمیٹی کی رپورٹ کی بنیاد پر کاروایی کی جاۓ گی، اگر کوئی بے ضابطگی نہیں پائی گئی تو بھرتی عمل کومکمل کیا جائے گا، اگر بے ضابطگی پائی گئی تو سخت ایکشن لیا جائے گا“۔
واضح رہے کہ ایف اے اے کے امیدواروں نے پیر کو مسلسل 5ویں روز بھی سلیکشن لسٹ میں تاخیر کے خلاف اپنا احتجاج جاری رکھا۔
احتجاج اس خدشے سے ہوا ہے کہ پولیس سب انسپکٹر کی بھرتی کی طرح حکومت ایف اے اے بھرتی کے عمل کو منسوخ کر سکتی ہے۔
ایف اے اے بھرتی کی تحقیقات جاری، بے ضابطگی نہ ہوئی تو عمل کو آگے بڑھایا جاۓ گا: حکومت