عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/پی ڈی پی لیڈر عارف لائیگورونے وزیر تعلیم سکینہ ایتو سے اپیل کی ہے کہ وہ کشمیر وادی میں جاری شدید گرمی کی لہر کے پیش نظر اسکولی بچوں کے لیے گرمیوں کی چھٹیوں میں فوری توسیع کا اعلان کریں۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے موجودہ موسمی حالات کے باعث بچوں کی صحت کو لاحق خطرات پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا، ’’درجہ حرارت مسلسل بڑھ رہا ہے اور کسی قسم کی راحت کے آثار نہیں ہیں، ایسے میں خاص طور پر چھوٹے بچوں کے لیے اسکول جانا محفوظ نہیں رہا۔
انھوں نے کہا شدید گرمی کی وجہ سے طلباء کو شدید تکلیف کا سامنا ہے، جو کہ پانی کی کمی، تھکن، اور بعض صورتوں میں ہیٹ اسٹروک جیسے مسائل کا سبب بن سکتی ہے۔‘‘
انہوں نے زور دے کر کہا کہ طلباء کی حفاظت اور صحت کو انتظامیہ کی اولین ترجیح ہونی چاہیے۔ پی ڈی پی رہنما نے کہا، ’’میں معزز وزیر تعلیم سکینہ ایتو سے پُرزور مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ فوری طور پر کارروائی کریں اور بچوں کو صحت کے مزید خطرات سے بچانے کے لیے گرمیوں کی چھٹیوں میں توسیع کا اعلان کریں۔‘‘
گرمائی تعطیلات میں توسیع کی جائے ،پی ڈی پی لیڈر عارف لائیگوروکا مطالبہ
