عظمیٰ ویب ڈیسک
شوپیاں// جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کے زینہ پورہ کے کاشیو علاقے میں بدھ کی دوپہر ایک پرانا اور زنگ آلود دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا، جسے بعد میں ناکارہ بنا دیا گیا۔
ایک عہدیدار نے بتایا کہ سی آر پی ایف اور فوج کی راشٹریہ رائفلز کی مشترکہ ٹیم نے گشت کے دوران کاشیو علاقے میں دھماکہ خیز مواد کی نشاندہی کی۔
انہوں نے مزید کہا کہ دھماکہ خیز مواد کی برآمدگی کے فوراً بعد بم ڈسپوزل سکواڈ کو طلب کیا گیا، جبکہ احتیاطی تدابیر کے طور پر سڑک کو ٹریفک کی آمدورفت کے لیے بند کر دیا گیا۔
اہلکار نے بتایا کہ بم ڈسپوزل سکواڈ نے دھماکہ خیز مواد کو کامیابی کے ساتھ ناکارہ بنا دیا، اور علاقے کو دوبارہ محفوظ قرار دیا گیا۔