عظمیٰ ویب ڈیسک
ڈوڈہ/جموں و کشمیر کے ضلع ڈوڈہ کے ٹھوکر محلہ علاقے میں جمعرات کو کم شدت کا دھماکہ ہوا جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ تاہم حکام نے تصدیق کی ہے کہ واقعے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔
سرکاری ذرائع کے مطابق دھماکے کے فوراً بعد پولیس اور’ایف ایس ایل‘ کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور شواہد اکٹھا کرنے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ ڈوڈہ-کشتواڑ رینج کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) نے بتایا کہ معاملے کی باریک بینی سے تحقیقات کی جا رہی ہیں تاکہ دھماکے کی نوعیت اور اس کے پس پردہ عوامل کا پتہ لگایا جا سکے۔
حکام کے مطابق علاقے میں سیکورٹی مزید سخت کر دی گئی اور لوگوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ افواہوں پر یقین نہ کریں اور صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں۔