جموں و کشمیر کے مفاد میں گپکار اتحاد کا ایجنڈا واضح ہے، انتخابات جب بھی ہوں گے، جموں و کشمیر مخالف جماعت کے متحد ہو جاٸیں گے۔ عوامی اتحاد براۓ گپکار اعلامیہ کے ترجمان اور سی پی آٸ ایم رہنما محمد یوسف تاریگامی نے آج کشمیر عظمیٰ کے نامہ نگار اظہر حسین سے خصوصی گفتگو کے دوران کہا کہ آیندہ انتخابات کے دوران جموں و کشمیر کی عوام اور تمام سیاسی جماعتوں کو شرپسند عناصر اور جموں و کشمیر مخالف قوتوں کو شکست دینے کیلیے متحد ہوجانا چاہیے۔