جموں// لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے سابق وزیر اعظم شری اٹل بہاری واجپئی اور مہامنا پنڈت مدن موہن مالویہ کو ان کی یوم پیدائش کے موقع پر خراج عقیدت پیش کیا۔
غازی پور کے پنڈت مدن موہن مالویہ انٹر کالج میں ایک یادگاری تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ مہامنا پنڈت مدن موہن مالویہ اور شری اٹل بہاری واجپئی بھارت کے ضمیر کی نمائندگی کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ان دونوں عظیم رہنماؤں کے وژن نے ملک کی سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے راستے کھولے۔
انہوں نے مزید کہا، “مہامنا کی عوامی بہبود اور قوم کی تعمیر کے لیے انتھک کوششوں نے خود کفیل، جدید اور متحد بھارت کے تصور کو جنم دیا۔ ان کا وژن تعلیم، ٹیکنالوجی اور صنعتی ترقی کے نئے دروازے کھولنے کا سبب بنا”۔
سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے، لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ ان کی پوری زندگی عوامی فلاح و بہبود اور قوم کی تعمیر کے لیے وقف رہی۔
انہوں نے کہا، “قوم ہر فرد کے لیے سب سے مقدم ہونی چاہیے۔ اس مقصد کے لیے اٹل جی نے ہمیں ‘انڈینائزیشن’ اور ‘نیشن فرسٹ’ کے اصول دیے۔ ہر طبقہ کو اخلاص کے ساتھ ملک کو خود کفیل بنانے کے لیے مل کر کام کرنا چاہیے”۔
لیفٹیننٹ گورنر نے عوام، خاص طور پر نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ مہامنا اور اٹل بہاری واجپئی کے اصولوں کو اپنائیں اور ایک ترقی پسند معاشرہ بنانے کے لیے کام کریں اور وکست بھارت کے وژن کو حقیقت میں بدلنے کی کوشش کریں۔
انہوں نے کہا، “ہمیں ماضی میں نہیں جینا چاہیے بلکہ تاریخ سے سبق لے کر ملک کے روشن مستقبل کی تعمیر کرنی چاہیے”۔
لیفٹیننٹ گورنر نے اس بات پر زور دیا کہ نوجوانوں کا کردار عوامی خدمات کو جڑ کی سطح تک پہنچانے میں بہت اہم ہے۔ اس مقصد کے حصول کے لیے ایک نیا فریم ورک تشکیل دینا اور شفافیت اور جوابدہی کے لیے نئی ٹیکنالوجیز کو اپنانا ضروری ہے۔
انہوں نے کہا، “اتحاد ہماری سب سے بڑی طاقت ہے۔ نوجوان نسل کو عزم کے ساتھ معاشرے کو متحد کرنا چاہیے۔ میں چاہتا ہوں کہ ہر ہاتھ ایک ماہر سنگ تراش کی طرح کام کرے اور ایک خوبصورت، فاتح اور خوشحال بھارت بنائے۔ میں ہر نوجوان میں ذمہ داری کا احساس، فرائض کے تئیں استقامت اور ملک کی تعمیر کے لیے آہنی عزم دیکھنا چاہتا ہوں”۔
لیفٹیننٹ گورنر نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ہماری ثقافتی اقدار اور نظریات نئے سیاسی اور اقتصادی نظام کے لیے اولین حیثیت رکھتے ہیں۔
انہوں نے کہا، “آج ہمارے پاس ملک کے روشن کل کی تعمیر کا موقع ہے۔ ہمیں معاشرتی رویے کو ذمہ داریوں کی طرف تبدیل کرنا ہوگا۔
ملک کو خود کفیل بنانے کیلئے ہر طبقہ بلا تفریق اخلاص کے ساتھ کام کرے: ایل جی سنہا
