محمد تسکین
سرینگر/کانگریس رہنما جی اے میر کی اسکواڈ گاڑی جموں سرینگر قومی شاہراہ پر پیڑاہ رام بن کے نزدیک ایک حادثے کا شکار ہو گئی۔جی اے میر جموں سے کشمیر کی طرف سفر کر رہے تھے اور وہ کسی دوسری گاڑی میں سوار تھے۔
پولیس حکام کے مطابق، جی اے میر کی سیکورٹی میں تعینات دو اہلکار اس وقت زخمی ہوئے جب اسکواڈگاڑی ایل پی جی گیس ٹینکر سے ٹکرا گئی۔ دونوں زخمی اہلکاروں کو ضلع اسپتال رام بن منتقل کیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔
ضلع ہسپتال رام بن کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ، ڈاکٹر سردارشن سنگھ کٹوچ نے صحافیوں کو بتایا کہ ایک زخمی کو سر پر چوٹ آئی ہے جبکہ دوسرے کا ہاتھ فریکچر ہوا ہے۔ دونوں اہلکاروں کی حالت مستحکم ہے اور وہ اسپتال میں زیرِ نگرانی ہیں۔زخمی پولیس اہلکاروں کی شناخت سنجے کمار (ضلع کٹھوعہ) اور عبد الرحمن (ضلع گاندربل) کے طور پر کی گئی ہے۔
اسکواڈ گاڑی اور ایل پی جی ٹینکر متصادم، کانگریس لیڈرجی اے میر کےساتھ تعینات دو سیکورٹی اہلکار زخمی
