عظمیٰ ویب ڈیسک
نئی دہلی// دہلی کی ایک عدالت 19 دسمبر کو یہ فیصلہ کرے گی کہ جموں و کشمیر کے ایم پی انجینئر رشید کے خلاف دہشت گردی فنڈنگ کیس کو قانون سازوں کے لئے مختص خصوصی عدالت منتقل کیا جائے یا نہیں۔
یہ سماعت پہلے جمعرات کو ہونا تھی لیکن جج کی رخصت کے باعث ملتوی کر دی گئی۔
رشید، جو 2024 کے لوک سبھا انتخابات میں بارہمولہ سے منتخب ہوئے تھے، 2019 سے تہاڑ جیل میں بند ہیں۔ انہیں 2017 کے دہشت گردی فنڈنگ کیس میں این آئی اے نے گرفتار کیا تھا۔
یہ کیس لشکر طیبہ کے سربراہ حافظ سعید اور حزب المجاہدین کے رہنما سید صلاح الدین سمیت دیگر افراد سے منسلک ہے۔