عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر// ضلع سرینگر کے زبرون جنگلی علاقے میں اتوار کی صبح ملی ٹینٹوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان جھڑپ شروع ہوئی۔
پولیس کے ایک اعلیٰ افسر نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز کی مشترکہ ٹیم نے علاقے میں ملی ٹینٹوں کی موجودگی کی مخصوص اطلاع پر گھیراؤ اور تلاشی آپریشن شروع کیا۔
انہوں نے کہا کہ جب مشترکہ ٹیمیں مشتبہ مقام کی طرف بڑھیں تو وہاں چھپے ہوئے ملی ٹینٹوں نے ان پر فائرنگ کی جس کا جواب دیا گیا اور جھڑپ شروع ہو گئی۔
اطلاعات کے مطابق علاقے میں دو سے تین ملی ٹینٹ محصور ہیں۔
اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔