عظمیٰ ویب ڈیسک
کٹھوعہ// جموں صوبہ کے ضلع کٹھوعہ کے لہری گاؤں رسانی میں ہفتہ کو سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان تصادم شروع ہوگیا۔
ذرائع نے بتایا کہ ملی ٹینٹوں نے سیکورٹی فورسز کی سرچ پارٹی پر فائرنگ کی۔
انہوں نے کہا، “جیسے ہی فورسز مشتبہ مقام کے قریب پہنچیں، ان پر فائرنگ کی گئی جس کا موثر جواب دیا گیا”۔
ذرائع کے مطابق، علاقے میں دو سے تین ملی ٹینٹ محصور ہیں۔ فرار ہونے کے تمام راستوں پر پہرے بٹھا دیے گئے ہیں اور اضافی کمک طلب کی گئی ہے۔
اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔