عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/اودھم پور ضلع کے تھانہ رام نگر کی حدود میں آنے والے گاؤں جوپھر میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوںکے درمیان تصادم شروع ہو گیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ یہ تصادم جموں و کشمیر پولیس اور دیگر سیکورٹی فورسز کی جانب سے شروع کی گئی ایک مشترکہ تلاشی کارروائی کے دوران پیش آیا۔
انہوں نے کہا، ’’چھپے ہوئے ملی ٹینٹوں سے رابطہ قائم ہوتے ہی فائرنگ کا شدید تبادلہ شروع ہو گیا۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق علاقے میں 2 سے 3 ملی ٹینٹوںکے چھپے ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
آخری اطلاعات ملنے تک کارروائی جاری تھی اور اضافی نفری کو موقع پر روانہ کر دیا گیا ہے۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔
اودھم پور میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے مابین میں تصاد م شروع
