عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/شمالی کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں پیر کے روز سیکیورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان تصادم شروع ہو گیا۔ ایک اعلیٰ پولیس افسر نے بتایا کہ کپواڑہ ضلع کے کرمبورہ، زچلڈارہ راجوار علاقے میں ملی ٹینٹوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع ملنے پر فورسز کی مشترکہ ٹیم نے سرچ آپریشن شروع کیا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ دورانِ تلاشی چھپے ہوئے ملی ٹینٹوں نے فورسز پر فائرنگ کی، جس پر جوابی کارروائی کی گئی اور تصادم شروع ہو گیا۔ اطلاعات کے مطابق، دو سے تین ملی ٹینٹ محصور ہو چکے ہیں۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔
کپواڑہ میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان تصادم شروع
