عظمیٰ ویب ڈیسک
کولگام// جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے یاری پورہ علاقے کے بدھ مرگ گاؤں میں بدھ کے روز فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان جھڑپ شروع ہو گئی۔
حکام کے مطابق، سیکیورٹی فورسز کی ایک مشترکہ ٹیم نے دہشت گردوں کی موجودگی کی مخصوص اطلاع پر علاقے میں محاصرہ اور تلاشی آپریشن شروع کیا۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ جیسے ہی فورسز مشتبہ مقام کی طرف بڑھیں، چھپے ہوئے ملی ٹینٹوں نے ان پر فائرنگ شروع کر دی، جس کے جواب میں فورسز نے بھی فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں جھڑپ شروع ہو گئی۔
اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔