کشتواڑ میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے مابین گولہ باری کا تبادلہ
عظمیٰ ویب ڈیسک
کشتواڑ/کشتواڑ ضلع میں جمعہ کی شام اُس وقت سیکورٹی فورسز اور مکی ٹینٹوں کے مابین شروع ہوا جب سیکورٹی فورسز نے ایک انٹیلیجنس بنیاد پر آپریشن شروع کیا، دوران آپریشن چھپے بیٹھے ملی ٹینٹوں نے فائرنگ کی جس کے بعد مسلح تصادم شروع ہوگیاـ
فوج کی وائٹ نائٹ کور نے ایک پوسٹ میں بھی اس بات کی تصدیق کی کہ عسکریت پسندوں سے رابطہ قائم ہوا ہے۔ پوسٹ میں کہا گیا ’’کشتواڑ کے عمومی علاقے میں انٹیلیجنس بنیاد پر چلائے گئے آپریشن کے دوران، وائٹ نائٹ کور کے مستعد جوانوں نے آج رات تقریباً 8 بجے عسکریت پسندوں سے رابطہ قائم کیا جس دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔‘‘فوج نے کہا کہ آپریشن جاری ہے ـ